لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی دی ڈین کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے

بدھ 17 نومبر 2021 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی دی ڈین کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ایف جی /دین پولو اور ری مائونٹس فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں دی ڈین کے تعاون سے شاہ رفیع عالم میموریل پولو میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔

اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ایف جی /ڈین پولو کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور ڈائمنڈ پینٹس /شیخو کی ٹیم کو 5-3 سے ہرایا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے تھامس رینسو نے تین، وقاص خان اور رافع شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹس /شیخو کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے دو جبکہ ایندرس نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم ری مائونٹس نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم باڑیز کو 4-9 سے ہرایا۔ ٹیم ری مائونٹس کی طرف سے نکلوس اینٹونیور نے تین،راجہ تیمور ندیم، سوار نعیم اور عمران شاہد نے دو دو گولز پیش کیا۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے احمد بلال ریاض اور ارینسٹو ٹروٹز نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات کو دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کا میچ بلیک ہارس پینٹس سے جبکہ دوپہر اڑھائی بجے بی این /ڈائمنڈ پینٹس کا میچ نیوایج /رضویز کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :