تنزانیہ میں ناقص کارکردگی پر 114ہیلتھ لیبارٹریاں بند کر دی گئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:59

ڈوڈوما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء)تنزانیہ کے پرائیویٹ ہیلتھ لیبارٹریز بورڈ نے ناقص کارکردگی پر 114ہیلتھ لیبارٹریوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق پرائیویٹ ہیلتھ لیبارٹریز بورڈ کے رجسٹرار ڈومینک فولنگافو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 114 لیبارٹریوں کو ان کی ناقص کارکردگی پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ملک بھر کی ہیلتھ لیبارٹریوں کا معائنہ کرنے کے دوران 114ہیلتھ لیبارٹریوں کو ناقص کارکردگی کے نتیجے میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔