گولک عمرانی کے قیمتی جنگلات کے کٹائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں ،عبدلرزاق عمرانی

جنگلات کی کٹائی سے علاقہ میں ماحو ل خراب ہو نے کیساتھ علاقہ کی خوبصورتی بھی بری طرح متا ثر ہو رہی ہیں ، بیان

منگل 7 دسمبر 2021 17:40

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) قلات کے سیاسی و قبائلی رہنماء عبدلرزاق عمرانی نے کہا کہ گولک عمرانی کے قیمتی جنگلات کے کٹائی کی روک تھام کے لیئے اقدامات کیئے جائیں جنگلات کی کٹائی سے علاقہ میں ماحو ل خراب ہو نے کے ساتھ ساتھ علاقہ کی خوبصورتی بھی بری طرح متا ثر ہو رہی ہیں مقامی لوگ جنگلات کو کاٹ کرکے سوراب کے علاقے حاجیکہ اونٹوں کے زریعے لے جاکر فروخت کرتے ہیں محکمہ جنگلات درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لیئے اقدامات کرے ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ قلات کا علاقہ گولک عمرانی قیمتی جنگلات کی وجہ سے ایک نہایت ہی خوبصورت علاقہ ہے مگر بد قسمتی سے مقامی لوگوں کو روزگار اور ایندھن کے متبادل زرائع نہ ہو نے کی وجہ سے لوگ ان قیمتی جنگلات کو بے دردی سے کا ٹ رہے ہیں جس سے نہ صرف علاقہ کا خوشگوار ماحول متاثر ہو رہی ہیں بلکہ خوبصورت قیمتی جنگلا ت بھی تیزی سے ختم ہو تے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی لو گ درختوں کو کا ٹ کرکے سوراب کے علاقے حاجیکہ لے جا کر فروخت کرتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات سے اپیل کی ہیں کہ جنگلات کی کٹائی کو رکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔