مانسہرہ،سوئی ناردرن ریجنل منیجر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان کا مانسہرہ میں تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک کھلے رکھنے کا حکم

بدھ 8 دسمبر 2021 18:06

اسلام آباد۔8دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 08 دسمبر2021ء) :سوئی ناردرن ریجنل منیجر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان نے مانسہرہ میں تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک کھلا رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

بدھ  کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں میں  گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے  یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے اسیٹنش کو سیل کرنے کے علاؤہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔