گائے فارگیٹ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:13

گائے فارگیٹ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) فرانس کے نامور سابق ٹینس سٹار گائے فارگیٹ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔ملک کی ٹینس فیڈریشن نے تصدیق کی ہے  کہ سابق فرانسیسی  ٹینس سٹار  گائے فارگیٹ اب فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر نہیں رہے ہیں۔56سالہ گائے فارگیٹ کا معاہدہ رواں سال کے آخر میں ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

فیڈریسن  نے گائے فارگیٹ کے عہدہ چھوڑنے   کی وجوہات کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔فارگیٹ 2016 سے سیزن کے دوسرے رولینڈ گیروس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کی ذمہ داری نبھائی ۔ انہیں 2012 میں پیرس  ماسٹرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔وہ سابق ٹاپ ٹینس کھلاڑی تھے جو  1990 کی دہائی کے اوائل میں کیریئر کی بہترین درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر تھے ۔56 سالہ فارگیٹ اب پیرس میں ماسٹرز ٹورنامنٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنا کردار ادا نہیں کریں گے۔آئندہ  سال کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 مئی سے 5 جون 2022 تک فرانس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :