چکدرہ کلب نے پہلا باچہ جی سپورٹس جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 5 جنوری 2022 17:14

چکدرہ کلب نے پہلا باچہ جی سپورٹس جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا
ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2022ء) :چکدرہ کلب نے پہلا باچہ جی سپورٹس جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل میں درگئی کلب کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

باچہ جی سپورٹس سخاکوٹ کے تعاون سے سخاکوٹ بیڈمنٹن کورٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں چکدرہ کلب کے آنیس خان اور فرحان خان نے درگئی کلب کے عادل خان اور وہاب خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا ۔ انیس خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گےا ۔ آرگنائزرز عابد علی اورآمیر حمزہ نے باچہ جی سپورٹس کی جانب سے فائنل جےتنے اور ہارنے والے کھلاڑےوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :