شامی گانے پر ڈانس کرنے پر عراقی دلہن کو طلاق

شادی کی تقریب میں ہی جھگڑا ہوا اور ہال میں ہی شوہر نے دلہن کو طلاق دیدی

بدھ 12 جنوری 2022 16:21

شامی گانے پر ڈانس کرنے پر عراقی دلہن کو طلاق
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) عراق میں دولہے نے دلہن کو اپنی شادی پر شامی گانے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے موقع پر ہی طلاق دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو رقص کرنے پر طلاق دے دی۔

(جاری ہے)

عراقی شخص کے دلہن کو طلاق دینے کی وجہ ایک گانے پر رقص بنی ، دلہن نے شادی کے روز شامی گانے میسے تارا پر رقص کیا جس کے اردو معنی غالب آجانے کے ہیں۔

اس گانے پر دلہن کے رقص نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کی تقریب میں ہی جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی دلہن کو طلاق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دلہن کو طلاق دی تھی۔

متعلقہ عنوان :