الحمراآرٹس کونسل میں 24ویں10روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد20جنوری سے شروع ہو گا

منگل 18 جنوری 2022 13:21

الحمراآرٹس کونسل میں 24ویں10روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد20جنوری سے شروع ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی  نے کہا ہے کہ الحمرا کے زیر اہتمام 24ویں10روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد20جنوری سے لاہور آرٹس کونسل میں کیا جا رہا ہے جس میں ڈرامہ پرمیشرسنگھ،جنون،داستان حضرت انسان،ہور دا ہور،میڈا عشق وی تو،یہ بھی کوئی زندگی ہے،سانوری،شاہ حسین مادھولعل،دیوانہ بکار خیش ہشیار ڈرامے چلائے جائیں گے جنہیں ماس فائونڈیشن،عکس تھیٹر،غیور تھیٹر اینڈ عارف امین ڈرامیٹک،سلامت پروڈکشن،کری ایٹرز پروڈکشن،سنگیت تھیٹر،ڈولفن کمیونیکیشن،اجوکا تھیٹر اور آزاد تھیٹر اپنے ڈرامے پیش کریں گے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں 24ویں الحمرا ڈرامہ فیسٹیول کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ 10روزہ ڈرامہ فیسٹیول میں معیاری ڈرامہ پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل، منی ہارون، محمود یعقوب،نوین روما،طاہر محمود نے بھی قیمتی آرا دیں۔ترجمان الحمرا صبح صادق کے مطابق ڈرامہ فیسٹیول دیکھنے والے شائقین کو کوویڈ ایس او پیز کر سختی سے عمل درآمد کروا یا جائے گا،اس فیسٹیول کا مقصد معاشرتی اصلاح کے لئے نوجوان نسل کو ترغیب دینی ہے۔یہ فیسٹیول 20 جنوری سے 29جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :