جیسن کوبلر اور جمی فورلیس آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 27 جنوری 2022 16:12

جیسن کوبلر اور جمی فورلیس آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی لوئس ہراڈیکا اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبار کو  شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے میلبورن میں جاری ہیں۔ جمعرات کو میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے  عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی لوئس ہراڈیکا اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبار کو  6-2،6-7(2-7) اور 6-10سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :