برطانوی شہزادہ چارلس 3روزہ دورے پر کل کینیڈا جائیں گے

پیر 16 مئی 2022 12:42

برطانوی شہزادہ چارلس 3روزہ دورے پر کل کینیڈا جائیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) برطانوی ملکہ الزبتھ دوم و ریاستی سربراہ ملکہ الزبتھ دوم کی خرابی صحت کے باعث ان کی نمائندگی کے لیے شہزادہ چارلس 3روزہ دورے پرکل( منگل کو) کینیڈا جائیں گے، جس میں شہزادہ چارلس کی مستقبل کے بادشاہ کی ذمہ اداریوں پرتوجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ چارلس کایہ دورہ سینئر شاہی شخصیات کی جانب سے دولت مشترکہ کے بعض 14ممالک کے دوررے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں ملکہ الزبتھ دوم ریاستی سربراہ ہیں۔

دورے کے دوران شہزادہ چارلس کینیڈا کےصوبہ نیو فائونڈ لینڈ اینڈ لیبراڈور جائیں گے۔ اس دورن کینیڈا کے نیشنل کیپیٹل ریجن میں برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ شہزادہ چارلس اور انکی اہلیہ کمیلیا کے دورہ کینیڈا کے دوران ماحولیاتی تبدیلی ، خواندگی اور تشدد کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی جبکہ دونوں شاہی شخصیات مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :