ڈاکٹر وزیر آغا کے صد سالہ یوم ِپیدائش کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد
بدھ 18 مئی 2022 23:29
(جاری ہے)
اس موقع پر ممتاز شاعر و ادیب ممتاز عارف ، پر نسپل ظفر محمود ملک و دیگر مقررین نے بھی اظہارخیال کیا۔ تقریب میں طالب علموں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ڈاکٹر وزیر آغا کا شمار اْن ادبی اکابر میں ہوتاہے جنھوں نے اْردو اَدب کے فروغ میں تاریخی کرادر ادا کیا اور فنِ تنقید کے اْصولی مباحث کو اَدب کے عام طالب علم تک پہنچانے کی کوشش کی، ادبی جریدہ ''اوراق'' نے ان کی زیر سرپرستی ''دبستانِ سرگودھا '' کو پروان چڑھایا، اْن کی شامِ دوستاں میں شا مل احباب نے اَدب کی آبیاری کے لیے تحریک کی صورت کام کیا،حکومت نے اْنھیں دو بڑے اعزازات تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔ ممتاز عارف نے کہا کہ ڈاکٹر وزیر آغا نے عالمی ادب میں اپنا مقام و مرتبہ بلند کیا، اْن کا نام کئی مرتبہ نوبل پرائز کے لیے نامز دہوا۔ ڈاکٹر وزیر آغاکے انتقال کے بعد اْن کی تحریروں نے اْنھیں زندہ رکھا ہوا ہے، اْردو تنقید میں ڈاکٹر وزیر آغا کے تحقیقی جواہر سے اہل مغرب بھی استفادہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر وزیر آغا نے تمام عمر علم و ادب کی آبیار ی کی، سرگودھا ادبی حوالے سے اْن کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔عبدالرحمن کوثر نے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 کی خوش بختی ہے کہ یہاں قد آور ادبی شخصیات زیر تعلیم رہیں، اْن کی ولادت کا صد سالہ جشن یہاں کے طالب علموں کے لیے عزت افزائی کا مقام ہے۔ پرنسپل سکول ظفر محمود ملک نے کہا کہ تخلیق کار کبھی نہیں مرتا ، اْس کا تخلیقی سرمایہ اْسے زندہ رکھتاہے، ڈاکٹر وزیر آغانے 21ویں صدی میں جو عالمی شہرت حاصل کی وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی، قومی سطح پر اْن کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے میں بخل سے کام لیا گیا ہے۔ حافظ عبدالرحیم نے کہا کہ ڈاکٹر وزیر آغا اپنی ذات میں ادبی تحریک تھے، اْردو شاعری اور نثر کے حوالے سے اْن کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، ادبی جریدہ ''اوراق'' میں شائع ہونے والا تخلیقی مواد محققین کے لیے ایک خزینہ ہے، وزیر آغا کی تحقیقی روایات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.