یوکرینی عدالت نے ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنا دی

منگل 24 مئی 2022 12:56

یوکرینی عدالت نے ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنا دی
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ایک یوکرینی عدالت نے ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فوجی کو گزشتہ روزیہ سزا سنائی گئی۔ اکیس سالہ وادم ایس نامی فوجی پر الزام تھا کہ اس نے شمالی مشرقی سومی نامے خطے میں ایک باسٹھ سالہ یوکرینی مرد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

یہ جنگی جرائم سے متعلق یوکرین میں کسی روسی فوجی کے خلاف پہلا مقدمہ تھا اور اسی لیے علامتی طور پر اسے اہمیت حاصل ہے۔

ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس کے رد عمل میں ماریوپول سے حراست میں لیے گئے یوکرینی فوجیوں پر بھی روس میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ سارجنٹ وادم ایس کی سزا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روس نے کہا کہ اس کا دفاع نہیں کیا جا سکا مگر روس دیگر راستوں سے ایسا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :