ایمرجنسی آفیسر عبدالجلیل نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کا چارج سنبھال لیا

بدھ 25 مئی 2022 11:40

ایمرجنسی آفیسر عبدالجلیل نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کا چارج ..
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) ایمرجنسی آفیسر عبدالجلیل نے ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 بٹگرام کا چارج سنبھال لیا۔ ایمرجنسی آفیسر کی آمد پر انہیں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے اہلکاروں سے باقاعدہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نئے آنے والے ایمرجنسی آفیسر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122 بٹگرام کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

نو تعینات ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام عبدالجلیل نے ریسکیو سٹیشن کیلئے مختص زمین کا بھی دورہ کیا، ایمرجنسی آفیسر نے زمین کے مسائل سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :