مشرق میں روس کی پیش قدمی، یوکرینی افواج کی پسپائی

اگر ایسا ہو جاتا ہے، تو روس ڈونباس کے خطے پر قبضہ مکمل کر سکتا ہے، یوکرینی اہلکار

ہفتہ 28 مئی 2022 20:14

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ایک یوکرینی اہلکار نے بتایا ہے کہ روسی افواج کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے یوکرینی فوجیوں کو لوہانسک میں اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اگر ایسا ہو جاتا ہے، تو روس ڈونباس کے خطے پر قبضہ مکمل کر سکتا ہے، جو روسی افواج کا ایک بڑا ہدف ہے۔ خطے کے سب سے بڑے شہر سیویئروڈونیٹسک میں روسی افواج داخل ہو چکی ہیں۔ خارکیف میں بھی تازہ بمباری کی اطلاعات ہیں۔ ادھر یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈونباس کا خطہ یوکرین کا حصہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :