یورپی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، انگلینڈ کی تیسرے وارم اپ میچ میں بھی جیت

جمعہ 1 جولائی 2022 19:36

یورپی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، انگلینڈ کی تیسرے وارم اپ میچ میں بھی جیت
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) یورپی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو زیورخ میں اپنے آخری یورپی چیمپیئن شپ وارم اپ میچ میں چار صفر کے واضح فرق سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول روسو نے سکور کیا جبکہ اس کے بعد ملنے والی پینلٹی پر جارجیا سٹین نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کر ڈالا۔انگلینڈ کی جانب سے تیسرا گول بیتھانی نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے سکور کیا جبکہ چوتھا گول چلوکیلی نے سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری چار صفر کر ڈالی جو فائنل وسل تک برقرار رہی، انگلینڈ کی ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل اپنے تینوں وارم اپ میچ جیتے ہیں، انگلش ویمن فٹبال ٹیم چودہ میچوں سے ناقابل شکست بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :