چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری کے خلاف درخواست

بدھ 3 اگست 2022 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت ، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری کابینہ سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عامرعظیم باجوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور زائد العمر ہیں،وہ اس عہدے کی کوالیفکیشن پر پورا نہیں اترتے،وہ پینشن بھی لے رہے ہیں، ذاتی فرم بنا رکھی ہے، وہ پی ٹی اے کے چیئرمین کی حیثیت کا ناجائز اور غلط استعمال کر رہے ہیں،عامر عظیم باجوہ پی ٹی اے کے ٹینڈر اور ٹھیکے اپنی ذاتی فرم کو دے رہے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت عامر عظیم باجوہ کی بطور چیرمین پی ٹی اے تقرری کالعدم قرار دے،دالت نئی تقرری تک عامر عظیم باجوہ کو بطور چیرمین کام کرنے سے روکے۔