میانمار کی فوجی حکمران کونسل کا جاپانی صحافی کو حراست میں لینے کا اعتراف

جمعرات 4 اگست 2022 10:30

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) میانمار کی فوجی حکمران کونسل نے جاپانی صحافی کو حراست میں لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوجی حکمران کونسل کے ترجمان زا مِن تُن نے کہا ہے کہ جاپانی صحافی کُوبوتا کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مظاہرین سے گفتگو کر رہا تھا اور اب اُس سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم انہوں نے جاپانی صحافی کی رہائی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جاپان کے سفارت خانے کے حکام نے صحافی سے بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی ہے، لیکن فی الحال انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔حکام کے مطابق جاپانی صحافی کی جلد رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :