میاں اسلم اقبال کی لاہورآرٹ گیلری آمد، ربیع الاول کے حوالے سے خطاطی کی نمائش دیکھی

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:24

میاں اسلم اقبال کی لاہورآرٹ گیلری آمد، ربیع الاول کے حوالے سے خطاطی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بدھ کے روز الحمرا آرٹ گیلری لاہور کا دورہ کیا- اس موقع پر سینئر وزیر نے محسن انسانیت کے پاک اسم پر مبنی خطاطی کے خوبصورت کام کا مشاہدہ کیا اور آرٹسٹوں کی شاندار خطاطی کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں شان عشرہ رحمت اللعالمین ؐبھر پور عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ترجمان لاہور آرٹ گیلری کے مطابق الحمرا آرٹ گیلری میں ربیع الاول کی مناسبت سے خطاطی کی زبردست نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :