ٹیگی نرائن چندر پال کا ویسٹ انڈیزکی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

بدھ 30 نومبر 2022 12:06

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شیو نارائن چندر پال کے بیٹے اور مایہ ناز بلے باز ٹیگی نرائن چندر پال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔ 26 سالہ ٹیگی نرائن چندر پال نے پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹیگی نرائن چندر پال کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے ٹیسٹ کیپ دی۔شیونارائن اور ٹیگی نرائن چندرپال ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پانچویں باپ بیٹا ہیں جب کہ ٹیگی نارائن چندرپال ٹاپ آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں۔ٹیگی نرائن چندرپال ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 330 ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :