کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف بھی سامنے آگیا

کتنی شرم کی بات ہے 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے‘جارجینا روڈریگز

جمعرات 8 دسمبر 2022 13:00

کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ نہ کھلانے پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔جارجینا روڈریگز نے فرنانڈو سینٹوز کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نیمیچ کے بعد انسٹاگرام پر لکھا کہ جب 11کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں۔جارجینا روڈریگز نے مزید لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے سے متعلق منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کہا تھا کہ فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔