یورپی یونین پر امریکا کا غلبہ ہے ، اٹلی

جمعرات 26 جنوری 2023 16:01

یورپی یونین پر امریکا کا غلبہ ہے ، اٹلی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہاکہ یورپی یونین پر امریکا کا غلبہ ہے ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ یورپی یونین کو سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی طرح مضبوط رہنماؤں کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی آواز سنی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اپنے مفادات کی پیروی کرنے کے بجائے امریکا کے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ جرمنی جو کہ یورپی یونین کا مضبوط رکن جرمنی بھی امریکا کے سامنے یورپی یونین میں اپنے وجود کو منانے میں ناکام ہورہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یورپی یونین بہت کمزور ہے کیونکہ پورپ کی کوئی حقیقی خارجہ یا دفاعی پالیسی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ امریکا کی پیروی کی ہے اور یہ معاملہ 1954 کے بعد سے ہے جب یورپی دفاعی برادری ٹوٹ گئی۔

انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ یورپی یونین روس اور یوکرین تنازع کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اپنی طاقت کو استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ انہوں نے کہاکہ یورپ اور نیٹو کا روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی مدد کر نا فرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حکومت کی جانب سے آنے والے جارحانہ بیانات محض پروپیگنڈا ہیں اور ان بیانات میں اس جنگ کو طول دینے کی کوئی حقیقی خواہش موجود نہیں ہے۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ جہاں یوکرین کو ہتھیار بھیجنا جاری رکھنا ضروری ہے وہیں اس تنازع کا پرامن حل تلاش کرنا بھی ضروری ہے ۔