عاطف اسلم کے گانوں کی دٴْھن بجا کر گیٹار بیچا کرتا تھا، فلک شبیر

پیر 30 جنوری 2023 22:42

عاطف اسلم کے گانوں کی دٴْھن بجا کر گیٹار بیچا کرتا تھا، فلک شبیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء)مشہور گلوکار فلک شبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کی شروعات سے پہلے عاطف اسلم کے گانے کی دٴْھن بجا کر گیٹار بیچا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوے گلوکار نے بتایا کہ انہیں عاطف اسلم کا مشہور ترین گانا ’عادت‘ بیحد پسند ہے اور گلوکار بننے سے پہلے جب وہ ایک چھوٹی سی دکان میں گیٹار بیچا کرتے تھے تو عاطف اسلم کے اس گانے کی دھن بجا کر انہوں نے بہت گیٹار بیچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2005 اور 2006 کی بات ہے جب عاطف اسلم اور علی ظفر کے گانے ہی مشہور تھے اور وہی گانے سن کر ہم انڈسٹری میں آئے ہیں۔