بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

پیر 6 فروری 2023 15:45

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2023ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل(منگل کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم ڈھاکہ ڈومینیٹرز کی ٹیم کے خلاف اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیم اور فورچیون باریشال کی ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔ بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو میگا ایونٹ کے 37 ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم ڈھاکہ ڈومینیٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کی ٹیم تسکین احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم کو عفیف حسین لیڈ کریں گے۔ اسی روز بی پی ایل کے 38 واں میچ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم اور فورچیون باریشال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فورچیون باریشال کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کریں گے جبکہ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کی قیادت مستفیض الرحمن کریں گے ۔بی پی ایل کا فائنل میچ 16 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :