معروف شاعرہ رفعت ناہید مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

جمعرات 6 اپریل 2023 11:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2023ء) معروف شاعرہ رفعت ناہیدمختصر علالت کے بعدجمعرات کی صبح ملتان میں انتقال کر گئیں۔رفعت ناہید کے صاحبزادے سعد ظفر نے اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ آج سحری کے وقت ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پرا نہیں ہسپتال لے جایاگیا مگرو ہ جانبر نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

رفعت ناہید معروف شاعر سعید ظفر اور نامور افسانہ نگار ،ماہر تعلیم اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی رکن پروفیسر فرحت ظفر کی بہن تھیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول خانیوال سے حاصل کی ۔ شادی کے بعد ملتان منتقل ہوگئیں۔ رفعت ناہید کا شعری مجموعہ 2015 میں ” دیر سویر “ کے نام سے شائع ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :