سعودی سکیورٹی فورسز نے جازان میں 255 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 29 جولائی 2023 09:10

جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2023ء) سعودی سکیورٹی فورسز نے جازان میں 255 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق جازان کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 255 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔ نجران کے علاقے میں ایک شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے الباحہ کے علاقے میں ایک غیر ملکی کو منشیات کی تشہر پر حراست میں لیا۔

متعلقہ عنوان :