پندرانی برادری اور مختلف اقوام نے پی بی 14 پر سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی ،حلقہ این اے 254 پر میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان

منگل 23 جنوری 2024 23:10

بابا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) میر فاضل خان پندرانی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے حلقہ این اے 254 کے امیدوار میر نظام الدین لہڑی ،حلقہ پی بی 14 کے امیدوار سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی ،میر محمد صادق عمرانی،سرکردہ بابو محمد امین عمرانی ،میر فاضل پندرانی ،میر فیض محمد پندرانی ،ڈاکٹر احمد حسین پندرانی ودیگر معززین خطاب کررہے ہیںفاضل آباد پہنچنے پر مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا اور پندرانی برادری کی جانب سے مہمانوں کو بلوچی پگڑی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا بعد ازاں میر فاضل خان پندرانی ،میر فیض محمد پندرانی ،ڈاکٹر احمد حسین پندرانی، سردار فقیر محمد پندرانی ودیگر پندرانی برادری اور مختلف اقوام نے پی بی 14 پر سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی ،حلقہ این اے 254 پر میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے قبہ شیر خان کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ قبہ شیر خان کی عوام میر نظام الدین لہڑی اور سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی کے ساتھ ہیںبعد ازاں میر فاضل خان پندرانی کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیااس موقع پر عمرانی قومی اتحاد کے قائد میر زوہیب حسین خان عمرانی میر عظمت جتک،میر ممتاز خان جتک ،میر حفیظ اللہ جتک،میر عبدالحفیظ فتحانی عمرانی ،میر حیدر عمر فاروق عمرانی ،پیرل خان عمرانی،حاجی نثار احمد عمرانی ودیگر مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے معززین بھی موجود تھے۔

۔