امیر المومنین علی المرتضیٰ ؓکی ذات جراٗت و شجا عت کا پیکر تھی، علامہ اسد رضا جوہری

جمعہ 26 جنوری 2024 16:08

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) امیر المومنین علی المرتضیٰ ؓکی ذات جراٗت و شجا عت کا پیکر تھی۔اللہ تعالیٰ نے جو خصوصیات و معجزات حضرت علیؓ کو دیئے وہ کسی اور کو نہیں دیئے، دین ِاسلام کے لئے اُن کی لا زوال قربانیاں درس ِاُمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ اسلامیہ آرگنائزیشن کے 34ویں سالانہ جشن ِمولود ِکعبہ سے معروف عالم ِدین علامہ اسد رضا جوہری نے دار العلوم محمدیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپروفیسر (ر) میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ صحابہ کرام ؓمیں حضرت علی ؓکی فضیلت سب سے بلند ہے، آپ ؓکے عدالتی فیصلے آپؓ کی بے پناہ صلاحیتوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔ سید عباس رضا بخاری،رضوان سیالوی،ملک طاہر حسین ا عوان،ملک اسد عباس،مرسلین جعفری نے حضرت علی ؓکی سیرت ِپاک کے چند پہلو پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے آپ ؓکی ذات کو اُمت کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب میں سنی شیعہ مقررین سامعین سمت ڈاکٹر نیئر عباس،ملک محسن عباس،ڈاکٹر منیر حسین قاضی،ڈاکٹر فرمان علی، مولانا عمران علی رانجھاء،ندیم توکلی،مولانا نصیر حسین قمی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :