خواتین کی عزت ناموس اور حفاظت صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے ہی سے ممکن ہے، محمد ارشد قاسمی

بدھ 14 فروری 2024 19:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) خواتین کی عزت ناموس اور حفاظت صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے ہی سے ممکن ہے، مغربی تہذیب میں عورت صرف اشتہارات کی زینت بن کر رہ گئی ہیں، یوم حجاب تقریب نور محم انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں منعقد ہوئی، جس سے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد دین فطرت ہے جس میں عورت کی عزت ناموس طہارت اور حفاظت کی سب سے زیادہ ذمہ داری دی گئی ہے، اسلام ہی وہ روشنی اور دائمی سکون و راحت خواتین کو ہر موقعہ پر فراہم کرتا ہے جس کی مثال دنیا کا کوئی اور مذہب نہیں دے سکتا، اسلام میں عورت کے صرف چار روپ ہیں، ماں ہے تو اس کے پائوں تلے جنت ، بہن ہے تو اس کی طہارت و پاکیزگی اور ناموس فرض قرار دی گئی ہے، بیوی ہے تو اسے خاوند کی جائیداد میں حصہ دار اور اونچے مرتبے پر فائز کیا گیا ہے اور اگر بیٹی ہے تو اس کی تعلیم و تربیت کرنے والے والدین قیامت کے روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت و رحمت کے سائے تلے میں ہوں گے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں یورپ کی نقالی اپنی موت اپ مر رہی ہے، فلاح کار حاجی لیاقت علی انصاری ، حاجی قمر الاسلام ، حاجی میاں ارشاد احمد نے تقریب کی بروقت انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور سکول میں فنی تربیت میں مصروف طالبات کو دیکھ کرکہا کہ نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول غلام محمد آباد اور گردو نواح کی طالبات کو بہترین فنی تربیت مہیاکر کے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ کر رہا ہے ، فنی تربیت جس قدر گھر گھر میں ہو گی اسی قدر وہ گھرانے غربت سے نکل کر خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوتے چلے جائیں گے، تقریب میں انچارج کوکنگ کلاس و ڈریس میکنگ حافظہ صبا تبسم نے پرسوز آواز میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔