راولپنڈی چیمبر کا خواتین کو بااختیار بنانے، خواندگی اور ترقی کیلئےتنظیم ویل ڈو کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 4 مارچ 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خواتین کو بااختیار بنانے، خواندگی اور ترقی کیلئے تنظیم ویل ڈو کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔صدر چیمبرثاقب رفیق اور ویلڈو کی جانب سے منیجر فنانس عمر وقاص نے ایم او یو کی دستاویزات پر دستخط کیے اور ان کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدر نجم ریحان، ای سی ممبر عبدالرؤف اور حسین علی مروت (ری انٹیگریشن منیجر) بھی ایم او یو تقریب میں موجود تھے، ایم او یو کے تحت دونوں ادارے خواتین کو بااختیار بنانے، خواندگی اور ترقی اور خاص طور مہاجرین اور پناہ گزینوں کی واپسی، انہیں معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے اور صحت عامہ کی سہولیات کے لیے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :