فیصل آباد چیمبر کے فوت ہوجانے والے کیشئر کی بیوہ کو15 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش

منگل 5 مارچ 2024 14:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے اور دوران سروس وفات پا جانے والے سٹاف ممبرز کے اہل خانہ کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے چیمبر کے وفات پاجانے والے کیشئر ثنا اللہ کی بیوہ کو پندرہ لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں تاہم فیصل آباد چیمبر نے ایک مخلصانہ کوشش کی ہے تاکہ فوت ہو جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جا سکے۔ انہوں نے چیمبر کیلئے ثنااللہ کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے ثنا اللہ کے کیس کو پروسیس کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی سیکرٹری فنانس مسٹر بلال شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :