پشاور، سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اوررزق ٹرسٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
جمعرات 7 مارچ 2024 17:56
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے مفاہمت کی یادداشت کو بھوک و افلاس کے مسائل کو حل کرانے کے لئے اہم اور بڑا اقدام قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی اشتراک و تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ ضرور مند افراد کی امداد و مدد کی جاسکے ۔
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے یقین دہانی کرائی کہ معاہدہ کے تحت سرحد چیمبر ہر قسم کے مالی اور دیگر وسائل کوبروئے کار لائے گا تاکہ رمضان المبارک میں غریب افراد کے لئے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے مل کر ایک جامعہ ایکشن پلان مرتب کریں گے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ قبل ازیں رزق ٹرسٹ کے شریک بانی اورنائب صدر حذیفہ احمد نے اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی طور پر شرکاء کوآگاہ کیا اورکہا کہ اس ایم او یو کے تحت بھوک ، افلاس اور غربت کے اہم مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ حذیفہ احمد نے حکومتی متعلقہ اداروں ، بزنس کمیونٹی ، خیراتی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے غربت و افلاس سے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ سرحد چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور مشترکہ لائحہ عمل اور پلان تشکیل دے کر مشترکہ طور پر بھوک و افلاس اور غربت سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر ے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.