ٴسمبڑیال،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے راہ گیر زخمی ،نجی کالج کے طالب علم معجزانہ طورپر بچ گئے

جمعرات 21 مارچ 2024 20:00

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے راہ گیر زخمی ،نجی کالج کے طالب علم معجزانہ طورپر بچ گئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے میں ملک شہزاد اسلم کے بھائی عمران علی اورعلی اصغر پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ دکان کے اندر چھپ کر نوجوان معجزانہ طورپر محفوظ رہے جبکہ راہ گیر محمد نوید گولی لگنے سے شدید زخمی تین ملزمان رضوان ، عمر چیمہ ، علی چیمہ کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

دوسرا وقوعہ منڈی سمبڑیال محلہ راجپوتاں سرسید پبلک سکول کے قریب خادم علی ولد اعظم علی شیخ رات کو اپنے گھر کی چھت پر گیا کہ ساتھ والے مکان کی چھت سے 4کس مسلح نامعلوم نوجوان چھت پر آگئے اورجان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جو نوجوان خادم علی کو لگے جس سے شدید زخمی ہوگیااورملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ مضروب کو طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔