قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 20 بیسس بوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.8 فیصد ہو گئی

پیر 25 مارچ 2024 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء)حکومت کی جانب سے قومی بچت کے سرٹیفکیٹس اور اسکیموں پر منافع کی شرحوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکائونٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، اور شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹ، پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے تاہم ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکائونٹ، سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹ اور سروہ اسلامک سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرحیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہیں۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 20 بیسس بوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.8 فیصد ہو گئی ہے، سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 20.5 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 76 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 19 فیصد ہو گئی ہے۔بی ایس سی، پی بی اے اور ایس ایف ڈبلیو اے پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.6 فیصد ہوگئی۔اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ ، سرو اسلامک ٹرم اکانٹ اور اسلامک سیونگ اکانٹ پر منافع کی شرحوں کو بالترتیب 14.4 فیصد، 18.54 فیصد اور 20.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔