سی ڈی این ایس نے نئے بانڈزکے اجراء کے ذریعے 1200 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کر لیا

پیر 25 مارچ 2024 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ اف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈزکے اجراء کے ذریعے جاری مالی سال کے دوران 1200 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ یکم جولائی 2023 سے لے کر 21 مارچ 2024 تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجراء کے ذریعے 1200 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے، جاری مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس ٹی نے مجموعی طور پر 1600 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 200 ارب روپے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے صارفین کیلئے اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ادارے نے 15 مارچ تک اسلامی مالیات کے تحت 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہے جاری مالی سال کے لیے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی مالیات کے حوالے سے نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔