آر سی سی آئی کی رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر

پیر 25 مارچ 2024 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔ صدر چیمبر ثاقب رفیق نے ایک بیان میں بتایا کہ راولپنڈی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے،ممبران فیس کی آن لائن ادائیگی بذریعہ بنک یا ایزی پیسہ بھی کرسکتے ہیں۔آر سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس، ای میل اور خطوط ارسال کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت آر سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2024 مقرر کی ہے۔ ثاقب رفیق نے کہا کہ ممبرشپ کی تجدید کے لئے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے۔ ایک واٹس ایپ نمبر بھی دیا گیا ہے جس پر ممبران ادا شدہ فیس اور ٹیکس گوشوارہ کی کاپی بھیج کر گھر بیٹھے بھی اپنی ممبرشپ کی تجدید کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :