تجدید رکنیت کے لیے لاہور چیمبر کا ممبرشپ ڈیپارٹمنٹ شام چھ بجے تک کام کرے گا

پیر 25 مارچ 2024 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی سہولت کے لیے لاہور چیمبر کا شعبہ ممبرشپ 30مارچ تک شام چھ بجے جبکہ 31مارچ کو رات دس بجے تک کام کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے یہ فیصلہ ممبران کی سہولت کے لیے کیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر تجدید رکنیت جلد سے جلد کرائیں۔

متعلقہ عنوان :