اسلام آباد چیمبر کا فکس ٹیکس پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ

رجسٹرڈ تاجروں کے مسائل بڑھانے کے بجائے کم کئے جائیں، سجاد سرور

پیر 25 مارچ 2024 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے فکس ٹیکس کے حوالے سے اسمال چیمبرز اور مارکیٹ یونینز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیمبرز اور ٹریڈ یونین تاجروں کی نہ صرف نمائندگی کرتی ہیں بلکہ ان کے مسائل اور انکے حل کے لئے کام کرتی ہیں سجاد سرور نے مزید کہا کہ ایف بی آر پہلے سے رجسٹرڈ تاجروں کے مسائل بڑھانے کے بجائے ان کے لئے آسانیاں فراہم کریں۔

(جاری ہے)

سب جانتے ہیں کہ تاجروں خصوصاً چھوٹے تاجروں کو ان دنوں کس قدر معاشی مشکلات درپیش ہیں واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹرز کم ریٹیلرز ، ڈیلرز ،مینوفیکچرر اور ہول سیلرز کو لازمی رجسٹریشن کروانی ہوگی ، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا ،اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا... اعجاز خان

متعلقہ عنوان :