kکرینہ کپور خاندان سمیت چھٹیاں منانے تنزانیہ پہنچ گئیں

منگل 26 مارچ 2024 18:40

=ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ افریقی ملک تنزانیہ میں تعطیلات کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں اور ہولی کے موقع پر پرستاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر اور بچوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، کیمرے نے ان کے عقب سے تصویر لی ہے۔

جبکہ اس موقع پر کریو بھی موجود ہے۔ اس موقع پر کرینہ نے بلیو شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ سیف علی خان لائٹ گرین شرٹ اور گرے ٹراوزر میں ہیں۔ کرینہ نے تصاویر کے ساتھ کیشن میں تحریر کیا، آپ کے اوپر موجود آسمان یونہی ہمیشہ نیلگوں رہیں، میرے کریو کی جانب سے آپ سب کو ہولی کی خوشیاں مبارک۔