رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلام آباد میں قرآن پاک کے قدیمی نسخوں کی تین روزہ نمائش کا آغاز

قرآن پاک سے مسلمانوں کی محبت کااندازہ ان قدیمی نسخوں سے لگایا جاسکتا ہے ڈاکٹر قبلہ ایاز

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلام آباد میں قرآن پاک کے قدیمی نسخوں کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا۔خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نمائش کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک سے مسلمانوں کی محبت کااندازہ ان قدیمی نسخوں سے لگایا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ قرآن پاک اوراق ہی نہیں سینوں میں بھی محفوظ ہے ،ایران میں قرآن پاک کے قدیمی نسخوں کو محفوظ بنانے کا کام انتہائی محنت سے کیا جاتا ہے ۔