انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں بحریہ کالج نے فروبیلز اور آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور) نے آئی ایم سی بی سہالہ کو شکست دے دی

جمعہ 29 مارچ 2024 12:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں بحریہ کالج نے فروبیلز اور آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور) نے آئی ایم سی بی سہالہ کو شکست دے دی ، مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بحریہ کالج نے فروبیلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا ، فروبیلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے ، خضر ملک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جواب میں بحریہ کالج نے مطلوبہ ہدف 14 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ارسلان علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 65 رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

دوسرے میچ میں آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور ) نے آئی ایم سی بی سہالہ کے خلاف 5 رنز سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے ، عبداللہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی ، محمد احد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آئی ایم سی بی سہالہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے ، محمد زوہیب 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، صفوان اللہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں میچوں میں سکورنگ کے فرائض شکیل احمد نے انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :