ڈی ایس پی سرکل خانپور کی دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ حطار میں فارنرز پراجیکٹس کی سیکیورٹی چیکنگ

جمعرات 4 اپریل 2024 16:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ڈی ایس پی سرکل خانپور نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ حطار میں فارنرز پراجیکٹس کی سیکیورٹی چیکنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (پی ایس پی ) کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز علی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے فارنرز پراجیکٹس کی سیکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے وزٹ کیا ،فارنزز کی سیکیورٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو چیک کیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر فارنرز کی سیکیورٹی اولین ترجیح میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ فارنرز کی سیکیورٹی پر جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔

بعد ازاں ڈی ایس پی خانپور نے مخلف بینکوں کی سیکیورٹی بھی چیک کی ،بینک سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کے الرٹ اور چوکس رہ کرڈیوٹی سرانجام دیں۔\378