رونالڈو نے ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کیلئے ریسٹورنٹ کھول لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 15:50

رونالڈو نے ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کیلئے ریسٹورنٹ کھول لیا
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ریسٹورنٹ کھول لیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ’TOT۳‘ نامی ریسٹورنٹ کا ماحول اس طرح کا بنایا گیا ہے کہ اس میں قدم رکھتے ہی بالکل ایک ایک آرام دہ، نفیس اور رومانوی آغوش جیسا احساس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ اطالوی کھانوں کے حقیقی جوہر کو متعارف کراتا ہے۔ریسٹورنٹ کے مینیو میں ہاتھ سے بنا پاستا، پیزا، مزیدار گوشت اور مچھلی شامل ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کھانوں کا ذائقہ کھانے والوں کو ابوظہبی میں بیٹھے بیٹھے ہی اٹلی کی سیر کروا دے گا۔علاوہ ازیں اس ریسٹورنٹ میں ہفتے کے اختتام پر پیانو کی دل کو چٴْھو لینے والی دھنوں اور براہِ راست موسیقی کا تجربہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔کرسٹیانو رونالڈو کے اس ریسٹونٹ کے دروازے عوام کے لیے یکم اپریل سے کھولے گئے ہیں۔