کیمرون نوری اور ڈین ایوانز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر

منگل 9 اپریل 2024 17:04

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹارزکیمرون نوری اور ڈین ایوانز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔28 سالہ کیمرون نوری کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے شکست دی جبکہ 33 سالہ ڈین ایوانز کو آسٹریا کے کھلاڑی سیباسٹین آفنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ایک اور میچ میں آسڑیا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی حریف ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :