سعودی سپر فٹبال کپ کا ٹائٹل الہلال کے نام

ہفتہ 13 اپریل 2024 13:20

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سعودی سپر فٹبال کپ کا ٹائٹل الہلال نے اپنے نام کر لیا۔الہلال نے فائنل میں الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ ٹیم کی ہار کے بعد فین نے الاتحاد کے فٹبالر پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایشین چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں الہلال کا العین سے مقابلہ منگل کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔