بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ (آج)سے جرمنی میں شروع ہو گا

ہفتہ 13 اپریل 2024 13:20

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ(آج)اتوار15 اپریل سے جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہو گا۔ یہ ایونٹ کا 108 واں ایڈیشن ہے اور اے ٹی پی ٹور 250 سیریز کا حصہ ہو گا،مینز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کے ہولگر رونیٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن ڈینش ٹینس سٹار ہولگر رونے نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کے لئے نبرد آزما ہوں گے بلکہ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جرمنی کے ہی الیگزینڈرزویروف ٹاپ سیڈڈ ہوں گے،جرمنی کے ہی جان لینارڈ سٹرف ،کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر بھی شامل ہیں۔

مینز ڈبلز میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل ا?سٹریا کی جوڑی اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہوگی۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :