بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (آج)سے سپین میں ہوگا

ہفتہ 13 اپریل 2024 13:20

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) اتوار15 اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 71 واں ایڈیشن 15 اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا جو 23 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں میکسیمو گونزالیزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :