انگلش کرکٹر ڈیوڈ میلان لائن بیٹ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

پیر 15 اپریل 2024 13:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نٹرنیشنل اسپورٹس گیمنگ کمپنی لائن بیٹ نے انگلینڈ کے مشہور کرکٹ اسٹار ڈیوڈ میلان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ میلان کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام ہے جو کھیل کے ہر فارمیٹ میں متاثرکن کارکردگی رکھتے ہیں،وہ کرکٹ کا ایک روشن ستارے ہیں جنہوں نے ٹاپ آرڈر بلے باز اور ہوشیار فیلڈر کے طور پر اپنی صلاحیتوں منوائی ہے اس موقع پر ڈیوڈ میلان نے کہا کہ انہیں لائن بیٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی ہے، یہ ایک ایک ایسا پلیٹ فارم جو کھیلوں کے شائقین کو محفوظ ماحول میں لامتناہی تفریح فراہم کرتا ہے۔

میں نے اپنا کیریئر جذبہ، لگن اور سیکھنے پر بنایا ہے کہ کب خطرہ مول لینا ہے اور کب محفوظ کھیلنا ہے اور میں یہ تمام عناصر لائن بیٹ میں دیکھتا ہوں۔ میں ایک دلچسپ شراکت کا منتظر ہوں۔

متعلقہ عنوان :