ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ہولگر رونے اور میزبان ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ہولگر رونےنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کے حریف کھلاڑی دانیال الٰہی گیلان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں میزبان ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے ٹائی بریک پر آسٹریا کے کھلاڑی جوریج روڈیونوف کو 6-7(3-7) اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔\932

متعلقہ عنوان :