پشاور، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں جاری ، ڈپٹی کمشنرخیبرکیپٹن (ر) ثنا اللہ خان

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر)ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی نے تحصیلدار لنڈیکوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی شاہ نے رات گئے پاک افغان شاہراہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انتظامی افسران نے پاک افغان شاہراہ کے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور روٹس کلئیرنس کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان نے حالیہ بارشوں کے باعث ضلع بھر کے انتظامی افسران اور تحصیلداران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن علاقوں میں بارشوں کے باعث روڈز بند ہیں وہاں پر فوری متعلقہ محکمہ جات کے زریعے کلئیرنس آپریشن شروع کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کیلئے راستے کلیئر کئے جاسکیں۔