ہمارے دھرتی صوفیوں کے پیغام سے مہک رہی ہے‘ طارق علی بسرا

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء)ہمارے دھرتی صوفیوں کے پیغام سے مہک رہی ہے،صوفی ازم کے پیغام کے اظہار کے لئے قوالی کی صنف آئی۔قوالی کو اسکی اصل شکل میں بحال رکھنا الحمراء کا مشن ہے۔الحمراء میلوڈیز میں قوالی پیش کرنے کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو بذریعہ قوالی ،ْاس انسانیت کے معراج کے پیغام بارے آگاہ کرنا ہے جو ہمیں ہمارے صوفیا ء کرام نے دیا۔

(جاری ہے)

الحمراء میلوڈیز کے پروگرام میں نامور قوال ندیم جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پروگرام کا مقصد معاشرہ میں پیار ومحبت ،امن وسلامتی اور بھائی چارہ کی روایات کو تقویت بخشنا ہے۔قوالی آٹھ سو سال پرانی روایت ہے جس کا آغاز امیر خسرو نے صوفی پیغام کو عوام تک پہچانے کے لئے کیا۔قوالی میں اخلاقیات، تذکیہ نفس، معرفت ،اپنی اور اپنے خالق حقیقی کی پہچان کا پیغام دیا جاتا ہے،اس اعتبار سے یہ صنف بہت معتبر ہے۔